”یقین نہیں آرہا تمغہ امتیاز ملے 2سال ہوگئے”

ِکراچی (این این آئی)دو سال قبل تمغہء امتیاز اپنے نام کرنے والی پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے یومِ پاکستان پر ماضی کی حسین یادیں سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مہوش حیات نے اپنیوہ تصویریں شیئر کی ہیں جب اْنہیں شوبز انڈسٹری میں شاندار خدمات سرانجام دینے پر حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہء امتیاز سے نوازا گیا تھا۔مہوش حیات نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’23 مارچ کے دن ہم اپنے باپ دادا اور بزرگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ اْنہوں نے مسلمانوں کی ایک آزاد سرزمین

کا خواب دیکھا اور بیشمار قربانیاں دیں۔اداکارہ نے لکھا کہ ‘ہمیں بہت خوشی ہوتی ہے کہ وہ خود کو ‘پاکستانی’کہنے کے قابل ہوئے اور اسی وجہ سے 23 مارچ کا دن مجھ سمیت ہر پاکستانی کے لیے بہت خاص ہے۔اْنہوں نے خود کو تمغہء امتیاز ملنے والے خوبصورت دن کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ ‘یقین نہیں کر سکتے کہ مجھے تمغہء امتیاز ملے ہوئے دو سال ہوچکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *