یکم اپریل سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کا امکان

اسلام آباد، لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی )معروف صحافی اور وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا،تفصیلات کے مطابق ریحام خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئےکہا ہے کہ اطلاعات کے مطابق حکومت آنے والے دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ کرنے جا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہی وجہ ہے کہ پہلے ہی پیمرا کے ذریعے ٹی وی چینلز کو کہا جا رہا ہے کہ قوم کو بتائیں کہ پاکستان میں پیٹرول کتنا سستا ہے۔دوسری جانب

حکومت نے گیس صارفین پر 105 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں شروع کر دیں، سوئی ناردرن اور سوئی سدرن نے گیس 97 فیصد تک مہنگی کرنے کی سفارش کر دی۔ اوگرا کے مطابق گیس کی قیمت میں اضافے کی درخواست آئندہ مالی سال کیلئے کی گئی، سوئی سدرن کی قیمت میں 109 روپے 78 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کی گئی ہے جس کے بعد سوئی سدرن کے نرخ 778.59 روپے سے بڑھ کر 888.37 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہو جائیں گے۔ سوئی سدرن کی جانب سے فروری میں ایک ترمیمی درخواست دائر کی گئی جس میں ریو نیو ریکوائرمنٹ کوٹرانسمیشن،ڈسٹری بیوشن اورسیلزسے الگ کیا گیا ۔سوئی ناردرن نے 857 روپے 40 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کی ہے۔ سوئی ناردرن کی موجودہ قیمت 881.40 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے، گیس کمپنیوں کی درخواستوں پر سماعت کے بعد قیمت میں اضافے کا حتمی فیصلہ ہو گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *