شہباز شریف کو کوٹ لکھپت جیل میں کورونا ویکسین لگا دی گئی 

لاہور(این این آئی ) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو کورونا ویکسین لگا دی گئی، ان کا کچھ ماہ پہلے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک نے کوٹ لکھپت جیل میں ویکسین لگانے کی تصدیق کر دی۔ قبل ازیں اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹائون ابراہیم ارباب ، ایم ایس جناح ہسپتال کے ہمراہ کوٹ لکھپت جیل پہنچے جن کی نگرانی میں شہباز شریف کو کورونا ویکسین دی گئی،ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ بھی ان کے ہمراہ تھے۔شہبازشریف کو ویکسین بزرگ شہری کی حیثیت میں لگائی گئی۔ ریکارڈ میں درج تاریخ پیدائش کے مطابق شہباز شریف کی عمر

69سال 6ماہ ہے ،وہ 23ستمبر 1951 کو پیدا ہوئے۔ واضح رہے گذشتہ روز احتساب عدالت نے شہباز شریف کو کورونا ویکسین لگوانے اور میڈیکل رپورٹس فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *