ملکی اہم شخصیات کے اسلحہ لائسنس، وزیراعظم نے سمری وفاقی کابینہ بھیجنے سے روک دی

[ad_1]

اسلام آباد(آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے وزارت داخلہ کو اہم ملکی شخصیات کو ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس جاری کرنے سے متعلق سمری وفاقی کابینہ کو بھیجنے سے روک دیا ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کو 15روز میں آرمزآرڈیننس رولز کابینہ میں پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ رولز منظوری کے بعدوزارت داخلہ سیاسی، سول و عسکری شخصیات کو اسلحہ لائسنس جاری کرے گی۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ایک سال گزرنے کے باوجود اسلحہ پالیسی وفاقی کابینہ میں پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا جس کے بعد وزارت داخلہ نے آئندہ ماہ

تک نئی اسلحہ پالیسی کابینہ میں پیش کرنے کی یقین دہانی کروادی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *