پلاٹ پر قبضہ کی کوشش ناکام ، منشا بم کے 3بیٹے گرفتار

لاہو ر(این این آئی) پولیس نے پلاٹ پر قبضہ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بدنام زمانہ قبضہ مافیا منشابم کے تین بیٹوں کو گرفتار کرکے قبضہ سے جدید آٹو میٹک گنز اور اسلحہ برآمد کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگرکی ہدایت پر پولیس کی جانب سے قبضہ گروپوں کے خلاف ایکشن جاری ہے۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشا بم قبضہ گروپ کے تین بیٹے عامر منشا، عاصم منشا اور طارق منشا کو گرفتار کر لیا۔ایس پی صدر حفیظ الرحمن بگٹی نے کہا ملزمان نے گزشتہ رات سفیان نامی شہری کے پلاٹ پر اسلحہ

لیس ہو کر قبضہ کی کوشش کی اور شہری سے گن پوائنٹ پر سونے کی چین اور نقدی وغیرہ بھی چھین لی۔حفیظ الرحمن بگٹی کا کہنا تھا کہ ملزمان کے قبضہ سے جدید آٹو میٹک گنز اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا اور ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جمع پونجی کسی صورت ہتھیانے نہیں دی جائے گی، شہریوں کو قبضہ گروپوں اور بدمعاشوں سے ڈرنے کی ضرورت نہیں، لاہور پولیس ان کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے ہوئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *