کرونا وائرس، شب برات پر عوامی اجتماع پر پابندی عائد

اسلام آباد(آن لائن )کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیشن نظر وفاقی ضلعی انتظامیہ نے این سی او سی کی ہدایات پر نئی پابندیاں عائد کردی ہیں ۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔نوٹیفیکیشن کے مطابق یکم اپریل سے ہر قسم کی مارکیز اور شادی ہالز کے اندر اور باہر ہر قسم کی شادیوں اور دیگر تقریبات پر پابندی عائد ہو گی۔سپورٹس ٹورنامنٹ ، سوشل تقریبات ،کلچرل تقریبات اور مذہبی تقریبات پر پابندی عائد ہوگی ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شب برات پر اسلام آباد کے قبرستانوں میں کسی بھی قسم کی عوامی اجتماع کی

اجازت نہیں ہو گی ۔ایچ ایٹ اور ایچ الیون کے قبرستانوں میں اسسٹنٹ کمشنرز شب برات کے دن اور رات کو عوامی اجتماع کو روکنے کی پابندی کروائیں گے۔قبرستانوں میں میتوں کی تدفین کرونا ایس او پیز کے مطابق کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *