کورونا کے وار میں تیزی ، وفاقی دارلحکومت کے 12 سب سیکٹرز کو ریڈ زون قراردیدیا گیا

اسلام آباد(آ ن لائن/این این آئی)وفاقی دارلحکومت کے 12سب سیکٹرز میں کورونا وائرس کے حملوں میں تیزی کے پیش نظر ڈی ایچ او اسلام آباد نے ان 12 سب سیکٹرز کو ریڈ زون قراردیدیا۔ڈی ایچ او ڈاکٹر ضعیم ضیاء نے ان سب سیکٹرز میں نقل و حمل محدود کرنے کی سفارش کر تے ہوئے کہا ہے کہ ان علاقوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائی جائے۔ ڈی ایچ او ڈاکٹر ضعیم ضیائ نے ڈی سی اسلام آباد کومراسلہ لکھ دیا ۔ ریڈ زون قرار دینے والے سب سیکٹرز میں ڈی ایچ اے ٹو، جی سکس ٹو شامل

ہیں ۔سواں گارڈن، پی ڈبلیو ڈی، بنی گالا، بھارہ کہو بھی ریڈزون قرار دئیے گئے ہیں جبکہ جی ٹین ٹو، جی ٹین تھری، جی جی نائن ٹو ،جی الیون ون، جی الیون ٹو، آئی ایٹ تھری بھی ریڈ زون میں شامل ہیں ۔ دوسری جانبدوسری جانب پاکستان میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح10 اعشاریہ 4 فیصد تک جاپہنچی ،کورونا وائرس سے ایک دن میں مزید 57 افراد جاں بحق ہوگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید4 ہزار767 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 57 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے 2ہزار647 مریض شفایاب ہو گئے۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 14 ہزار215ہو گئی ہے، کْل مریضوں کی تعداد 6 لاکھ54ہزار591 ہو چکی ہے۔24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 45 ہزار656ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کْل ایک کروڑ سے زائد کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کْل 44 ہزار447 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے3 ہزار43مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، 5 لاکھ95 ہزار929 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ64ہزار607 ہو چکی ہے، جبکہ کْل اموات 4 ہزار491ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 2 لاکھ12ہزار918 مریض سامنے آئے ہیں، یہاں کْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 6ہزار229 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 84 ہزار609ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کْل اموات 2 ہزار 283ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 54 ہزار594کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کْل559 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 19 ہزار497 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 206 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 12 ہزار367مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل344 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 999 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں ،اس سے اب تک 103 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔‎

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *