شہر قائد میں ہوائوں کا رخ تبدیل محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے ہیٹ ویو کی پیشگوئی کردی

کراچی(این این آئی) شہر قائد میں ہواوں کا رخ تبدیل ہونے سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے ہیٹ ویو کی پیشگوئی کی ہے۔شہر قائد میں موسم گرما کا آغاز ہوچکا ہے، محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں ہوائوں کا رخ تبدیل ہوچکا ہے جس کے باعث شہر میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابقپیرکوموسم گرم اور مرطوب رہاجبکہ درجہ حرارت بھی40ڈگری اورہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کراچی میں 30 مارچ کے بعد سے ہیٹ ویو کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ

موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں بند ہونے سے حبس میں بھی اضافہ ہوگا، تاہم شام تک سمندری ہوائیں دوبارہ بحال ہوں گی۔محکمہ موسمیات نے دوران ہیٹ ویو شہریوں کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ہیٹ ویو کے دوران شہری صبح 11 بجے سے شام پانچ بجے تک باہر نکلنے سے گریز کریں۔چٹ پٹے اور مصالحے دار کھانوں سے کچھ دن دور رہیں۔دوران ہیٹ ویو شہریوں کے لئے دہی، لسی اور ستو گرمی میں فائدے مند ہے۔تربوز اور خربوزہ کھائیں جو جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ضرورت کے تحت گھر سے نکلنا ہو تو سر کو ڈھانپ کر نکلیں۔ہلکے رنگوں والے کپڑے پہنیں۔جہاں تک ممکن ہو رش سے دور اور سایہ دار مقام پر رہیں اور سورج سے بچنے کے لیے چھتری کا استعمال ضرور کریں۔بچوں کو تپتی گرمی سے ہرصورت محفوظ رکھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *