وزیراعظم عمران خان کی بنی گالہ میں وزراء سے طویل نشستیں، وفاقی کابینہ میں کن لوگوں کو شامل کرنے کا مشورہ دیدیا گیا

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم عمران خان کی بنی گالہ میں وزراء سے طویل نشستیں،دوران مشاور ت وزیراعظم کو ٹیکنوکریٹ کی بجائے الیکٹڈ لوگوں کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کے مشورے دے دیئے گئے۔زرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ روز بنی گالہ میںوفاقی وزراء سے طویل گفتگو کی جس میں توانائی، آبی وسائل، اطلاعات اور فوڈ سکیورٹی کی وزراتوں پر وزیروں سے مشورے لئے۔دوران مشاور ت وزیراعظم کو ٹیکنوکریٹ کی بجائے الیکٹڈ لوگوں کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کے مشورے دے دیئے گئے۔زرائع کے مطابق شبلی فراز کو توانائی سیکٹر میں شامل کرنے کا عندیہ دیدیاگیا، فواد چوہدری

کو اطلاعات کی اضافی ذمہ داری بھی سونپے جانے کا امکان ظاہر کیا گیاہے جبکہاسدعمر کو بھی اضافی ذمہ داری دی جائے گی ، وزارت ہوا بازی کا قلمدان بھی تبدیل کیا جائے گا ۔جمعرات کے روز نئے چہرے وفاقی کابینہ اجلاس میں بیٹھیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *