وزیراعظم کا حفیظ شیخ کو وزیر خزانہ کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے عبدالحفیظ شیخ کو وزیر خزانہ کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر کو وزیر خزانہ کا قلمدان دیا جائے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے عبدالحفیظ شیخ کوپیغام بھجوادیا ہے۔ اس حوالے سے جلد نوٹیفکیشن بھی جاری کیے جانے کا امکان ہے۔دوسری جانب حماد اظہر نئی ذمہ داری ملنے کے فیصلہ سے متعلق لاعلم ہیں ۔ صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ کو وزیر خزانہ بنانے کا فیصلہ ہوا ہے۔حماد اظہر

نے جواب دیاکہ میں آپ سے سن رہا ہوں، ہوسکتا ہے افواہ ہو۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *