پاک فضائیہ کی کثیرالملکی مشق ایسز میٹ-2021 کا آغاز پاکستان، سعودی عرب اور امریکہ کی فضائی افواج کی مشترکہ مشقیں

اسلام آباد( آن لائن )پاک فضائیہ کے آپریشنل ائیر بیس پر کثیرالملکی فضائی مشق ایسز میٹ 2021 کا آغاز ہوگیا ہے ۔مشقوں میں پاکستان، سعودی عرب اور امریکہ کی فضائی افواج حصہ لے رہی ہیں۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق   بحرین، مصر اور اردن کی فضائی افواج کو بطور مبصر مشقوں میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔  ائیر وائس مارشل وقاص احمد سلہری، ڈپٹی چیف آف ائیر سٹاف (آپریشنز) افتتاحی تقریبکے مہمانِ خصوصی تھے۔   ائیر وائس مارشل وقاص احمد سلہری  کا کہنا ہے ایسز میٹ مشقوں میں حصہ لینے والی فضائی افواج بذات خود آپریشنل سرگرمیوں میں

مصروف رہی ہیں۔مشقوں کے انعقاد کا مقصد باہمی مفادات کے حصول  کیلئے بین الاقوامی شرکائ�  کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنا ہے۔ اردن اور سعودی عرب کے دفاعی اتاشیوں اور امریکہ کے ائیر اتاشی  نے  بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *