یورپ کا ارب پتی شخص ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک

الاسکا  (این این آئی)یورپین ملک چیک ری پبلک سے تعلق رکھنے والے ارب پتی تاجر امریکی ریاست الاسکا میں ہیلی کاپٹر حادثے کے نتیجے میں مہمانوں، گائیڈ اور پائلٹ سمیت ہلاک ہو گئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چیک ری پبلک سے تعلق رکھنے والے 56 سالہ ارب پتی پیٹر کیلنر 27 مارچ کوالاسکا کے پہاڑی علاقے میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔پیٹر کیلنر کے فنانشل گروپ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق حادثے میں مجموعی طور پر 5 افراد ہلاک ہوئے ہیں ،صرف ایک شخص اس حادثے میں زندہ بچا ہے،

حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *