اسٹیل ملز چلانے کے لئے پاکستان اسٹیل ملزسبسڈری کمپنی قائم کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد(این این آئی)اسٹیل ملز چلانے کیلئے پاکستان اسٹیل ملز سبسڈری کمپنی قائم کرنیکا فیصلہ کرلیا گیا ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے نئی کمپنی کیلئے 7 رکنی بورڈ آف ڈائریکٹرز تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے، اسٹیل ملز کے تمام اثاثے آئندہ ہفتے نئی کمپنی کو منتقل کردئیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق آزاد ڈائریکٹر عامر ممتاز کو پاکستاناسٹیل ملز سبسڈری کا چیئرمین تعینات کیا گیا ہے اس حوالے سے وزارت صنعت و پیداوار نے حتمی منظوری کے لیے سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کری ہے۔دوسری جانب 550 ارب روپے سے زائد کا خسارہ اور واجبات پاکستان اسٹیل ملز

کی بْک میں رہیں گے ، لیز یا پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت نئے سرمایہ کار کو کلین بک ملے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *