اگر پیپلز پارٹی یہ کام کر دے تو حکومت دنوں میں جا سکتی ہے، احسن اقبال نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے تکنیکی اعتبار سے اپنے 7 ووٹ مسترد کرکے صادق سنجرانی کو جتوایا ہے۔ ایک انٹرویو میں سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ فیصلہ اتفاق رائے سے ہوا تھا کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرن لیگ کا ہو گا۔(ن )لیگ کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ 26 مارچکے فیصلوں سے اپوزیشن کی کوششوں کو بڑا سیٹ بیک ہوا۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ پنجاب میں100 فیصد کامیابی کا یقین ہوتو ن لیگ دیر نہیں

کریگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر کوئی کھیل ہو اور ہمارا کاندھا استعمال کرنا چاہے تو ہم اپنا کاندھا کسی کو نہیں دیں گے۔ایک سوال پر سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ اگر پیپلزپارٹی 9 جماعتوں کے ساتھ مل جائے تو یہ حکومت دنوں میں جا سکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *