’’جج صاحب کرونا ہے،لمبی تاریخ دیدیں‘‘ شہباز شریف کی درخواست پر جج نے کیا جواب دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کی سماعت کے دوران اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی و صدر پاکستان مسلم لیگ ن شہبازشریف نے جج سے لمبی تاریخ کی درخواست کردی ۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جج صاحب کرونا وائرس کی وباء میں شدت آگئی ہےاور ملک بھر میں کیسز کی تعداد تیزی کیساتھ بڑھتی جارہے اس لیے میری عدالت سے درخواست ہے کہ کرونا وباء کی وجہ سے لمبی تاریخ دیں ، شدت میں کمی آنے کے بعد دوبارہ کیس معمول کے مطابق لے آئیں ۔ احتساب عدالت میں شہبازشریف کیخلاف آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کی سماعت ہوئی،گواہوں کے

ریکارڈ نہ لانے پرعدالت نے گواہوں کو ڈانٹ پلادی ، فاضل جج نے کہاکہ آج عدالت کیا کرے آپ عدالت کا وقت ضائع کررہے ہیں ،عدالت نے بینک ملازمین تینوں گواہوں اور متعلقہ افسران کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ شہبازشریف نے کہاکہ جج صاحب کورونا وائرس کی لہرعروج پر ہے ،وائرس کی شدت کی وجہ سے لمبی تاریخ دے دیں،شدت والی لہر گزر جائے تو کیس معمول کے مطابق لے آئیں ،جج امجد نذیر نے کہاکہ آپ کی درخواست پرآئندہ سماعت پرغور کریں گے ،عدالت نے آشیانہ کیس کی سماعت یکم اپریل تک ملتوی کردی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *