ملک میں پہلی الیکٹرک بس چل پڑی ، افتتاح کر دیا گیا فی کلو میٹر کرایہ صرف کتنے روپے وصول کیا جائے گا ؟ جانئے

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )شہر قائد میں پہلی الیکٹرک بس کا افتتاح کردیا گیا ہے۔ الیکٹرک بس کا افتتاح صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے کیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیرٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے اس موقع پر کہا کہ یہ مکمل طور پر الیکٹرک بس ہے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کراچی میں پہلی الیکٹرک بس کا افتتاح کرتے ہوئے ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں دعویٰ کیا کہ حکومت ہر مہینے بسوں کی تعداد میں اضافہ کرے گی۔ صوبائی اویس قادر شاہ نے کہا کہ حکومت

سندھ جلد 250 بسوں کی ٹرینڈرنگ کرنے جارہی ہے۔ انہوں نے اس ضمن میں بتایا کہ الیکٹرک بس کا کرایہ چار روپے فی کلو میٹر ہوگا۔پی پی کے صوبائی وزیرکا کہنا تھا کہ ابتدا میں الیکٹرک بس ٹاور سے سہراب گوٹھ تک چلے گی۔ صوبائی وزیر اویس قادر شاہ نے اعتراف کیا کہ 2017 سے اب تک جتنا کام ہونا چاہیے تھا، اتنا کام نہیں ہوا ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس کی متعدد وجوہات بھی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *