وفاقی کابینہ میں مزید تبدیلیوں کا امکان وزیر اعظم عمران خان کے قریبی ساتھی نے اندر کی خبر دیدی

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ حفیظ شیخ کو ہٹائے جانے کے بعد کابینہ میں مزید تبدیلیوں کا امکان ہے، کچھ وزیروں کو کارکردگی کی بنیاد پر ہٹایا جاسکتا ہے۔ایک انٹرویومیں معاون خصوصی عامر ڈوگرنے کہا کہ کچھ وزارتوں میں تبدیلی کچھ کو تقسیم کریں گے،ایک وزیر فیصل آباد، ایک بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کا وزیر کابینہ میں شامل ہوگا۔عامر ڈوگر نے کہا کہ مہنگائی کا سیلاب نہ تھمنے کی ذمہ داری وزیر خزانہ پر ہی آتی ہے،حفیظ شیخ پاکستان کو بہت بہتر پوزیشن میں

لائے، عالمی ڈونرز کے ساتھ بھی حفیظ شیخ نے اچھی طرح مذاکرات کیے۔انہوں نے بتایا کہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں کام کر رہی ہیں لیکن نتیجہ نظر نہیں آتا، کچھ وزیروں کو کارکردگی کی بنیاد پر ہٹایا بھی جاسکتا ہے۔دوسری جانب پیپلزپارٹی نے آئی ایم ایف سے کئے گئے تمام معاہدوں کا ازسر نو جائزہ لینے کا مطالبہ کردیا۔ نیئر حسین بخاری نے اپنے بیان میں کہاکہ حکومت نے حفیظ شیخ کو عہدے سے ہٹاکر نااہلی کا اعتراف کرلیا ہے، حفیظ شیخ کو عہدے سے ہٹانے سے آئی ایم ایف اور حفیظ شیخ کے دیگر فیصلوں پر سوالیہ نشان اٹھ گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حفیظ شیخ نااہل ثابت ہوئے تو نااہل شخص کے معاہدے عوام پر کیوں مسلط رہے؟ حکومت فوری حفیظ شیخ کے آئیایم ایف سے کئے گئے معاہدوں کا ازسر نو جائزہ لے۔ انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کی کڑی شرائط پر قرض معاہدوں کے بعد وزیر خزانہ کی برطرفی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نااہل اور ناکام حکومتی ٹیم کی ناکامیوں کے نالائق کپتان کی ”تبدیلی”چاہتی ہے۔انہوں نے کہاکہ مہنگائی ہو تو سمجھیں حکمران بدعنوان ہیں کہنے والے عمران خان استعفے دیں ،پٹرول آٹا چینی ادویات مہنگی کرکے تجوریاں بھرنے والے وزیراعظم کے دائیں بائیں موجود ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *