حکومت کا مساجد اور نماز تراویح سے متعلق اہم اعلان

اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی علامہ طاہر اشرفی کورونا وائرس کی تیزی سے پھیلتی ہوئی تیسری لہر کے حوالے سے کہتے ہیں کہ رمضان المبارک میں کوئی مسجد بند نہیں کریں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مساجد کھلی رہیں گی،جہاں نمازِ تراویح کی ادائیگی بھی ہو گی، تاہم کورونا وائرس کی وباء کے سلسلے میں احتیاطی تدابیر پر سب کو عمل کرنا ہے۔علامہ طاہر اشرفی نے بتایا کہ حکومت تمام مذہبی جماعتوں سے رابطے میں ہے، کورونا وائرس کی ایس او پیز پر سب سے زیادہ عمل مساجد میں ہی

ہوا ہے۔انہوں نے عوام پر زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ کورونا وائرس کی ویکسین لگوانا چاہیئے، کورونا ویکسین نہ لگوانے کی باتیں پاگل پن ہیں۔وزیرِ اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ یہ فتویٰ بھی دیا گیا ہے کہ مخیّر حضرات خرید کر مستحق لوگوں کو ویکسین لگوائیں۔‎

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *