مقدمات کا اندراج ۔۔۔ تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین بھی میدان میں آگئے ، بڑا اعلان کر دیا

[ad_1]

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے اپنے خلاف ایف آئی آر کا اندراج یکطرفہ کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا مجھ پر اور بیٹے پر عائد الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ مجھ پر اور علی ترین پر عائد الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں ، مالی امورمیں ہر طرح سےکلین ہوں اور بیٹے علی خان ترین کےتمام اثاثے قانونی ذرائع سے بنائےگئے۔تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز سے گفتگو کے دوران اپنے اوپر درج ایف آئی آر کا اندراج

یکطرفہ کارروائی قرار دے دیا۔انھوں نے مزید کہا قانون کا احترام کرتا ہوں، تحقیقات کےدوران تعاون کیا گیا، میرے،بیٹے کے پاس اثاثوں کی مکمل قانونی منی ٹریل موجودہے، مقدمے کا اندراج افسوسناک ہے،حقائق کو نظر انداز کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ایف آئی اے نے جہانگیر ترین کیخلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے منی لانڈرنگ ، فراڈ اور جعلی ٹرانزیکشن کے الزامات میں دومقدمات درج کرلئے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے( ایف آئی اے )لاہورنے چینی اسکینڈل میں جے ڈی ڈبلیو کےسی ای اوجہانگیر ترین ، ان کے بیٹے علی ترین کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی جبکہ دامادولیداکبر فاروقی اور شاہداکبر فاروقی اور کمپنی سیکریٹری محمد رفیق کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *