وزیراعظم عمران خان کو ’’نیم حکیم خطرہ جان‘‘ قرار دے دیا گیا

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو ’’نیم حکیم خطرہ جان‘‘ قرار دے دیا ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران صاحب نے جس بھی شعبے کا خود کو ’’عظیم ماہر‘‘دکھایا ، اس کا بیڑہ غرق ہوگیا ،عمران صاحب نے ماہر ماحولیات بننے کی کوشش کی، لیکن عالمی ماحولیاتیکانفرنس میں انہیں مدعو کرنا بھی گوارا نہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ ماہر ماحولیات عمران صاحب کا بلین ٹری کرپشن سونامی الگ لیکن جو درخت لگائے وہ بھی غائب ہیں؟۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب نے ماہر معاشیات بننے کی کوشش کی اور

معیشت کا جنازہ نکال دیا ۔ انہوں نے کہاکہ ماہر معاشیات عمران صاحب نے 5.8 فیصد پر ترقی کرتی معیشت کو منفی 0.4 پر دفن کردیا ۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب کی ’’مہارت‘‘ نے کارخانوں کو تالا لگادیا، 70 فیصدآبادی خط غربت سے نیچے چلی گئی ۔ انہوں نے کہاکہ ماہر معاشیات عمران صاحب نے سٹیٹ بینک آئی ایم ایف میں گروی رکھ دیا اور قوم کو معاشی غلامی میں جکڑ دیا ۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب کی ’’مہارت‘‘ نے ڈالر 160 روپے پر پہنچادیا، قوم کو بے روزگاری کی دلدل میں پھینک دیا ۔ انہوں نے کہاکہ ’’ماہر فلاحی مملکت‘‘ عمران صاحب نے قوم کو لنگر خانے پر بٹھا کرغریبوں کی بھوک اور افلاس کا مذاق بنایا ۔ انہوں نے کہاکہ’’ماہر فلاحی مملکت‘‘ عمران صاحب نے کینسر کے غریب مریضوں سے مفت دوائی، عوام سے مفت علاج چھین لیا ۔ انہوں نے کہاکہ ’’ماہر فلاحی مملکت‘‘ عمران صاحب کو پتہ ہونا چاہئے کہ ملک کی ترقی لنگر خانے سے نہیں، کارخانے لگانے سے ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ’’ماہر فلاحی مملکت‘‘ عمران صاحب نے غربتکے خاتمے کا یہ  نادرعلاج ڈھونڈا کہ بائیس کروڑ عوام کے لئے کھانا بانٹنے والے دوٹرک مختص کردئیے ۔ انہوں نے کہاکہ جنگلہ بس کے مخالف ’’ماہرپبلک ٹرانسپورٹ‘‘ عمران صاحب نے 126 ارب میں بی آرٹی پشاوردھکا بس سروس کا انقلابی منصوبہ دیا۔ انہوں نے کہاکہ ’’ماہراحتساب‘‘ عمران صاحب نے خیبرپختونخوا میں آٹھ سالسے احتساب کمشن کو تالا لگایا ہوا ہے، عدالتوں سے مفرورہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ’’ماہراحتساب‘‘ عمران صاحب نے ’نیب نیازی گٹھ جوڑ‘ کا سیاسی انتقام کا میگاپراجیکٹ شروع کیا اور ایک بھی ثبوت عدالت میں پیش کرنے میں ناکام رہے ۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب ’’ہنڈی‘‘ کے ذریعے پیسے بھجوانے کے ماہر بنے اور اپنے خفیہ 23فارن فنڈنگ اکاونٹس کا اب تک جواب نہیں دیا۔ انہوں نے کہاکہ ’’ہنڈی کے ماہر‘‘ عمران صاحب نے اربوں کھربوں روپے غیرقانونی فارن فنڈنگ سے منگوائے اور اب ریکارڈ چھپانے کے لئے ہر روز الیکشن کمشن کو دھمکیاں دیتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب ’’فارن پالیسی‘‘ کے ’’ماہر‘‘ بنے اور پاکستان کی شہہ رگکشمیر کا سودا کرنے کی تاریخی غداری کی۔ انہوں نے کہاکہ ’’ماہر امور خارجہ پالیسی‘‘ عمران صاحب نے ایسا جادو چلایا کہ پاکستان کے بااعتماد دوستوں کو بدظن کردیا ۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب ’’جغرافیہ‘‘ کے ماہر بنے اور عالمی نقشے میں انقلابی تبدیلی کرتے ہوئے جرمنی اور جاپان کی سرحدیں ملا دیں ۔ انہوں نے کہاکہکورونا کا ماہر بننے کی کوشش کی اور کورنٹین کے دوران اجلاس منعقد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب ’’تاریخ‘‘ کے اتنے بڑے ’’ماہر ‘‘ثابت ہوئے جنہیں تاریخ میں حضرت عیسیٰ کا ’’بڑا تھوڑا‘‘ذکر ملا،ایسے’’ جعلی ماہرین ‘‘کو بزرگ ’’نیم حکیم خطرہ جان‘‘قرار دیتے ہیں جو صرف تباہی لاتے اور فراڈ کرتے ہیں۔

موضوعات:

فرعونوں کے مقبرے سے

میں ساتویں مرتبہ اہرام مصر کے سامنے کھڑا تھا اور دنیا کے پہلے عجوبے کی ہیبت آہستہ آہستہ میرے دل پر اتر رہی تھی‘ نپولین بونا پارٹ نے خوفو کے اہرام کے سامنے کھڑے ہو کر سچ کہا تھا ”انسان کو مرنے سے پہلے کم از کم ایک بار گیزا کے اہرام ضرور دیکھنے چاہییں“ اور میں اب ….مزید پڑھئے‎

میں ساتویں مرتبہ اہرام مصر کے سامنے کھڑا تھا اور دنیا کے پہلے عجوبے کی ہیبت آہستہ آہستہ میرے دل پر اتر رہی تھی‘ نپولین بونا پارٹ نے خوفو کے اہرام کے سامنے کھڑے ہو کر سچ کہا تھا ”انسان کو مرنے سے پہلے کم از کم ایک بار گیزا کے اہرام ضرور دیکھنے چاہییں“ اور میں اب ….مزید پڑھئے‎

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *