تحریک انصاف کے بااثر ایم این ایز کے خلاف تحقیقات پر ڈی جی نیب کو تبدیل کر دیا گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے بااثر ایم این ایز کے خلاف تحقیقات پر ڈی جی نیب ملتان کو تبدیل کر دیا گیا، اس بات کا انکشاف نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں معروف صحافی حامد میر نے کیا، انہوں نے بتایا کہ سردار جعفر لغاری اور سردار نصراللہ دریشک کے خلاف نیب ملتان نے تحقیقات شروع کی تھیں،معروف صحافی نے کہا کہ کچھ ہفتے قبل بتایا تھا کہ ڈی جی نیب ملتان سے متعلق تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے کچھ تحفظات ہیں، جعفر لغاری اور سردار نصراللہ دریشک کے بارے میں بدعنوانی الزاماتکی تحقیقات ملتان نیب

نے شروع کی تھیں۔اس پر ایم این ایز کو تحفظات تھے،حامد میر نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب میں تحریک انصاف کے کچھ ایم این ایز نے کہا تھا کہ ملتان ڈی جی نیب کو تبدیل کریں ورنہ ہم سینیٹ الیکشن میں ووٹ نہیں ڈالیں گے۔اس موقع پر فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ قانون سب کیلئے برابر ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے 22 فروری کو بتایا تھا کہ ملتان ڈی جی نیب سے پی ٹی آئی کے ایم این ایز خوش نہیں ہیں، ڈی جی نیب ملتان عتیق الرحمان کا گزشتہ روز ٹرانسفر کر دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *