عمران خان نے تمام چوروں کو اکٹھا کرکے بے نقاب کردیا

اسلام آباد (این این آئی)معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ لفظ مسلط کی تشریح زرداری، بلاول کا پیپلزپارٹی پر قبضہ ہے۔ معاون خصوصی شہباز گل نے بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ زرداری اور ان کے حواری سندھ کے لیے ایک بیماری ہیں۔انہوں نے کہا کہ جعلی وصیت پر چیئرمین بننے والے خود کو بھٹو کا وارث کہلاتا ہے، 14 سال سے مسلط ڈاکو لوٹ مارکے سوا سندھ کو کچھ نہ دے سکے۔شہباز گل نے کہا کہ غربت کا وسیلہ بن کر سندھ پر بلاول اصل کٹھ پتلی ہیں، چوری کے

سوال پر چوروں کی جمہوریت خطرے میں آجاتی ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ پرچی چیئرمین والد کی کرپشن کے دفاع کی ذمہ داری نبھا رہے ہیں، عمران خان نے تمام چوروں کو اکٹھا کرکے بے نقاب کردیا۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے باوجود معیشت بہتری طرف گامزن ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *