آج کی مہنگائی کو آپ مہنگائی نہ سمجھیں آج تمام معاشی اشاریے مثبت جارہے ہیں

[ad_1]

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ وجودہ مہنگائی کو زیادہ نہ سمجھیں، وینزویلا اور دیگرممالک کا حال دیکھیں۔اتوار کو ٹیلی فون پر عوام سے براہ راست بات چیت کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ لوگوں کی بہت امیدیں ہیں لیکن پرانے سسٹم کوبدلنے میں کافی وقتلگتاہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ طاقتور پر ہاتھ ڈالنا آسان نہیں، بیورو کریسی کے پرانے لوگوں سے زیادہ تعلقات ہیں، ہم جمہوری طریقے سے آئے ہیں نظام کو بدلنے میں وقت لگے گا، میں جو کچھ بھی کررہا ہوں یہ ایک جہاد ہے اور صرف اللہ کیلئے کررہا ہوں۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ مہنگائی کو زیادہ نہ سمجھیں، وینزویلا اور دیگرممالک کا حال دیکھیں، حقیقی تبدیلی کے لئے عوام کو تھوڑا صبر کرنا پڑے گا، ہماری معیشت اب ترقی کی جانب گامزن ہے۔ وزیر اعظم نے مزید کہاکہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے دیگرچیزیں بھی مہنگی ہوجاتی ہیں، پچھلی حکومت نے آئی پی پیز سے معاہدوں کے وقت عوامی مفاد کو نہیں دیکھا، پچھلی حکومتوں نے ایسے معاہدے کیے کہ بجلی خریدیں نہ خریدیں پیسا دینا ہے، آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر دوبارہ بات کی ہے اور قیمتیں بھی کم کی ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر دو ٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست کا اقدام واپس لئے جانے تک بھارت سے تعلقاتمعمول پر نہیں آسکتے۔ اتوار کو ٹیلی فون پر عوام سے براہ راست بات چیت کے دوران وزیر اعظم نے کہاکہ موجودہ حکومت نے ہر فورم پر کشمیر کا مقدمہ لڑا ہے، ایمرجنسی میں بھارت سے چینی خریدنے پر صرف غور کیا گیا، کابینہ نے بھارت سے چینی خریدنے کی تجویز کو مسترد کیا۔ وزیر اعظم نے واضح کیا کہ جب تک بھارت 5 اگست کے اقدام کو واپس نہیں لیتا، تعلقات معمول پر نہیں آسکتے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *