اپنا وعدہ پورا کریں یا پھر اب ہمیں گھبرانے کی اجازت دے دیں‘ خاتون کی وزیراعظم کو کال

اسلام آباد (این این آئی/مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم عمران خان کی جانب سے عوام کی براہ راست کال موصول کرنے کا سلسلہ تقریباً ڈھائی گھنٹے جاری رہا ۔ اتوار کو وزیراعظم عمران خان کی جانب سے عوام کی براہ راست کال موصول کرنے کا سلسلہ دن ساڑھے 11 بجے شروع ہوا جو ایک بجے تک جاری رہنا تھا تاہم شہریوں کی جانب سے بڑی تعداد میں کالز آنے کے بعدعمران خان نے دورانیہ ایک گھنٹہ آگے بڑھایا۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق اس دوران اسلام آباد سے ایک امبرین قیوم نامی خاتون نے بھی سوال کیا اور کہا کہ ’ہاؤس وائف

ہوں اور میرے شوہر پرائیویٹ جاب کرتے ہیں، میں مہنگائی کے بارے میں بات کرنا چاہتی ہوں‘۔ انہوں نے سوال کیا کہ ’مہنگائی دن بدن بڑھتی جارہی ہے اور گزارا مشکل ہورہا ہے، ہم بچوں کے اسکول کی فیس دیں یا گھر کا خرچہ چلائیں؟‘ انہوں نے کہا کہ ’اب تو ڈالر کی قیمت بھی کم ہوگئی ہے اور روپے کی قدر مستحکم ہوگئی ہے، اب تو رمضان المبارک بھی آرہا ہے اور بنیادی اشیاء کی قیمتیں بالکل کم نہیں ہورہی ہیں‘۔ امبرین نامی خاتون نے کہا کہ ’خدارا اپنا وعدہ پورا کریں اور مہنگائی کو کنٹرول کریں، اگر یہ نہیں ہوسکتا ہے کہ جو آپ پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ آپ کو گھبرانا نہیں ہے تو پھر آپ ہمیں گھبرانے کی اجازت دے دیں‘۔ اس بات وزیراعظم بھی مسکرادیے اور ایک طویل جواب دیا۔ اس دور ان11 بج کر 58 منٹ پر کالز کے دوران وقفہ دیا گیا، 5 منٹ بعد یعنی 12 بج کر 3 منٹ پر عوام دوبارہ وزیرِ اعظم عمران خان سے بات چیت کا آغاز ہوا۔اس کے بعد 12بجکر 29 منٹ پر پھر 3 منٹ کا وقفہ ہوا اور پھر وقفے کے بعد عوام وزیرِ اعظم عمران خان سے براہِ راست کال پر بات کی اور یہ سلسلہ تقریباً دو بجے تک جاری رہا ۔وزیرِ اعظم عمران خان عوام کے ساتھ ٹیلی فون پر براہِ راست بات چیت کی، رابطے کیلئے نمبر 0519224900 دیا گیا تھا۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنے مشیروں کے مشورے کے برعکس اس بار ریکارڈنگ کے بجائے براہ راست بات چیت کر رہے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *