دنیا بدل گئی لیکن پولیس کی روش نہ بدلی، پولیس اہلکاروں نے گھر میں گھس کر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، سب انسپکٹر نے خاتون کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا، ویڈیو منظر عام پر آ گئی

چونیاں (این این آئی) چونیاں میں پولیس نے گھر میں گھس کر خاتون پر تشدد کیا اور اس سے بدتمیزی بھی کی۔سب انسپکٹر جمیل خان کے تشدد کی وڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی او قصور نے نوٹس لے کر جمیل خان کو معطل کردیا اور واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا۔پولیس کے مطابق خاتون کے خلاف اس کے سابق شوہر نے مکان پرقبضے کی شکایت درج کرائی تھی۔ دنیا بدل گئی لیکن پنجاب پولیس کی روش نہ بدلی، قصور میں پولیس اہلکاروں نے گھر میں گھس کر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، خاتون کو سب انسپکٹر

نے بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا، خاتون پر ہی مقدمہ بھی درج کروا دیا۔ اس واقعہ کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح سب انسپکٹر گھر میں گھس کر خاتون پر تشدد کر رہا ہے۔ خاتون کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا، اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے پر عوام میں سخت غصہ پایا جا رہا ہے اور انہوں نے ان پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ پولیس نے مارچ2021 کے دوران175 اشتہاری مجرمان سمیت276 ملزمان گرفتار،ایک کروڑ37لاکھ65 ہزار روپے کا مال مسروقہ برآمد کیا، پولیس کے مطابق پولیس نے ضلع بھر میں مارچ2021 کے دوران اشتہاریوں اور عدالتی مفروران کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 175 اشتہاری مجرمان گرفتار کیے جن میں قتل کے10، ڈکیتی کے 4 اورراہزنی کا 1 اشتہاری شامل ہے جبکہ عدالتی مفروران کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے66 عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کارروائی کا جائزہ لیتے ہوئے ڈی پی او سرگوھا ذوالفقار احمد نے اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کےلئے مہم کو مذید تیز کیا جائے۔ اسی طرح مختلف وارداتوں میں ملوث 11 گینگز جن میں ڈکیتی، راہزنی، مویشی چوری، موٹرسائیکل چوری اور نقب زنی میں مطلوب 35 ارکان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے چھینا گیا اور چوری شدہ مال مسروقہ کل مالیت ایک کروڑ 37 لاکھ 65 ہزار روپے برآمدکرکے بعد از قانونی کارروائی اصل مالکان کے حوالے کردیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *