ذیابیطس کے مریض خون کا عطیہ دے سکتے ہیں یا نہیں ؟ طبی ماہرین کی حیران کن تحقیق

کراچی(این این آئی)طبی ماہرین نے کہاہے کہ ذیابیطس کے مریض خون کا عطیہ دے سکتے ہیں، لیکن یہ دیکھنا ضروری ہے کہ ان کا بلڈ شوگر لیول نارمل ہو اور جو لوگ انسولین لگاتے ہیں وہ عطیہ نہیں دے سکتے ۔طبی ماہرین نے وضاحت کی ہے کہ بہت سے لوگ اس بات پریقین رکھتے ہیں کہ ذیابیطس کے مریض خون کا عطیہ نہیں دے سکتے۔انہوں نے کہاکہ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ خون دینے سے بلڈ شوگر لیول متاثر ہوتا ہے ، لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ ذیابیطس کے مریض خون کا عطیہ دے سکتے

ہیں، لیکن یہ دیکھنا ضروری ہے کہ ان کا بلڈ شوگر لیول نارمل ہو اور جو لوگ انسولین لگاتے ہیں وہ عطیہ نہیں دے سکتے ، تاہم عام دوائیاں کھانے والے شوگر مریض خون عطیہ کر سکتے ہیں۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ذیابیطس میٹابولزم کا مرض ہے ، اس سے مریض کا جسم متاثر ہوتا ہے ، خون نہیں، یہ ذہن میں رہے کہ اگر مریض کو دل یا گردوں کی بیماری نہیں ہے تو وہ خون دے سکتا ہے ۔ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ ہر صحت مند شخص کو خون کا عطیہ دینا چاہیے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *