شکار پر جانے والے دوستوں میں سے ایک دوست کی غلطی نے 4 دوستوں کی جان لے لی

نئی دہلی (این این آئی) شکار پر جانے والے دوستوں میں سے ایک کی حادثاتی موت پر تین دوستوں نے خوف کے مارے خودکشی کر لی۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست اترکھنڈ کے ضلع تہری میں پیش آیا۔بھارتی حکام کے مطابق 7 دوست ہفتے کی رات شکار کے لیے گئے جن کی قیادت راجیو نامی دوست کر رہا تھا۔راجیو کے ہاتھ میں لوڈڈ بندوق تھی اور اچانک اس کا پاؤں پھسلنے سے راجیو کا ہاتھ ٹریگر پر پڑ گیا جس سے فائر ہو گیا اور گولی سنٹوش نامی دوست کو لگی جس سے وہ موقع پر ہی

ہلاک ہو گیا، حادثے کے بعد راجیو موقع سے فرار ہو گیا۔بھارتی حکام کے مطابق شکار کے لیے گئے دیگر دوستوں نے جب یہ منظر دیکھا تو سارے خوفزدہ ہو گئے اور ان میں سے تین دوستوں سوبان، پنکج اور ارجن نے خوف کے مارے زہریلی چیز کھا لی۔رپورٹ کے مطابق زہریلی چیز کھانے سے دو دوست موقع پر ہی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، تیسرا دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا۔حکام کے مطابق 7 میں سے 2 بچ جانے والے دوستوں نے گاؤں پہنچ کر واقعہ کی اطلاع دی جس پر تمام لاشوں کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا ہے، ہلاک ہونے والے چاروں دوستوں کی عمریں 18 سے 22 سال کے درمیان ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *