مولانا فضل الرحمن کے پیزا کھانے اور چائے پینے کا وقت گزرگیا پی ڈی ایم سربراہ کے گھیرا تنگ، حکومت نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن صاحب کے لیے یہ پیزا کھانے یا چائے پینے کا وقت نہیں بلکہ رسیدیں جمع کروانے کا وقت ہے۔ ڈسکہ الیکشن سے اپوزیشن کو بھاگنے نہیں دیں گے۔اسلام آباد میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ جو مقدمہ الیکشن کے عمل کو شفاف بنانے کے لیےعمران خان نے شروع کیا ہے اس کوہم منطقی انجام تک پہنچائیں گے، الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ آئینی ذمہ داری کو پوری کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کے

خلاف کیس کا جلد فیصلہ جاری کرے۔ان کا کہنا تھاکہ چوبیس جماعتوں کو فنڈنگ کیس کے اندر نوٹس جاری ہوئے ہیں، جن میں جمعیت علماءاسلام (ف) بھی شامل ہے۔مولانا فضل الرحمن لیبیا کے سابق صدر معمر قذافی سے پیسے لیتے رہے ہیں،انہوں نے غیر ملکیوں سے بھی پیسے لے کر ڈیرہ اسماعیل خان اور چک شہزاد کی جائیدادیں بنا لی ہیں،ان کوپتا ہوناچاہیے کے سیاسی پارٹیوں کے آرڈر 2003کی شق 63یہ پابند بناتی ہے کہ تمام جماعتیں اپنے اخراجات الیکشن کمیشن میں جمع کروانے کی پابند ہیں اورالیکشن کمیشن نے ان کی سکروٹنی کرنی ہے۔2017میں سپریم کو رٹ حنیف عباسی کے کیس میں واضح ہدایات دے چکا ہے کہ الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کے پانچ سالہ اکاؤنٹس کی جانچ پڑتا ل کرنی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *