ناک، آنکھ، گلے میں جلن کی شکایات عام ہوگئیں  

[ad_1]

لاہور(این این آئی)صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت بالائی پنجاب میں ہوا میں نمی کا تناسب کم ہونے اور خشک موسم کے باعث ناک، آنکھ اور گلے خشک ہونے اور جلن کی شکایات عام ہو گئیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق خشک موسم کے باعث پنجاب بھر میں نمی کا تناسب 25 فیصد تک ہو گیا ہے،محکمہ موسمیات نے بتایا کہ رواں ماہ ہوا میں نمی کا تناسب کمہی رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کی فضا میں سرد اور گرم ہوائوں کے ملنے سے نمی کا تناسب کم ہوا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی اور بارش کا

نہ ہونا بھی ہوا میں نمی کے تناسب کی وجہ ہے، لاہور میں نمی کا تناسب طویل عرصے بعد گرا ہے۔محکمہ موسمیات نے ہدایت کی ہے کہ شہری اس خشک موسم میں پانی کا زیادہ استعمال کریں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *