اہم وفاقی وزیر ڈینگی کا شکار

کراچی(این این آئی)وفاقی وزیر انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی امین الحق کو طبعیت ناساز ہونے پر کراچی کے مقامی اسپتال میں داخل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر امین الحق ڈینگی کے مرض میں مبتلا ہوگئے ہیں انھیں گزشتہ رات طبعیت کی خرابی پر اسپتال لایا گیا جہاں طبی معائنے اور ٹیسٹ کے بعد انہیں داخل کر لیا گیا۔اہل خانہ کے مطابق امین الحق کے پلیٹلیٹس میں کمی آئی ہے پلیٹلیس کی تعداد 12,000 رہ گئی ہے۔ اہلخانہ نے عوام سے دعائے صحت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جلد صحت یابی اور مکمل شفا یابی کے لیے

لیے خصوصی دعائوں میں یاد رکھا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *