برطانیہ کا پاکستان کو ریڈ لسٹ میں ڈالنے کے بعد باکسر عامر خان کی برٹش پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے کی پیشکش 

لندن (این این آئی)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے برطانیہ میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے حکومتِ پاکستان کو مدد کی پیشکش کردی۔ عامر خان نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستان میں پھنسے لوگوں کو واپس لانے کے لئے پاکستانی حکام سے رابطے میں ہوں۔انہوں نے کہا کہ چارٹر فلائٹسچلانے کیلئے آج دوبارہ ذلفی بخاری سے بات کروں گا۔باکسر عامر خان نے کہا کہ کوشش ہے برٹش پاکستانیوں کو 9 اپریل سیواپس لائیں۔واضح رہے کہ  برطانیہ نے پاکستان کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کر دیا ہے، ریڈ

لسٹ کا مطلب ہے کہ صرف برطانیہ، آئرش یا برطانوی ریزیڈنسی رکھنے والوں کو برطانیہ آنیکی اجازت ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *