پاکستان میں مرد ووٹروں کی تعداد خواتین ووٹرز سے زیادہ ہے ،اعدادو شمار جاری

اسلام آباد(این این آئی ) پاکستان میں مرد ووٹروں کی تعداد خواتین ووٹرز سے زیادہ ہے، ملک میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 11کروڑ 80لاکھ سے زائد ہیں، مرد رائے دہندگان کی تعداد 6 کروڑ 53 لاکھ 7 سو 35، خواتین کی تعداد 5 کروڑ 29 لاکھ 23 ہزار 9 سو 62  اور  رائے دہندگان کی کْل تعداد 11 کروڑ 82 لاکھ  24 ہزار 6 سو 97 ہے۔اسلام آباد میں بھی مرد ووٹرز کی تعدادخواتین سے 48ہزار زیادہ ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی فہرستوں میں درج مرد و خواتین رائے دہندگان کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔ تفصیلات

کے مطابق پنجاب  میں مرد رائے دہندگان کی تعداد 3 کروڑ 70  لاکھ 1 ہزار26،  خواتین رائے دہندگان کی تعداد 3 کروڑ 5 لاکھ 20 ہزار 2 سو 31  اور  رائے دہندگان کی کْل تعداد 6 کروڑ 75 لاکھ  21 ہزار2 سو 57۔سندھ  میں مرد رائے دہندگان کی تعداد 1 کروڑ 37 لاکھ 51 ہزار 1 سو 91،  خواتین رائے دہندگان کی تعداد 1 کروڑ 11 لاکھ 94 ہزار 4 سو 4  اور  رائے دہندگان کی کْل تعداد 2 کروڑ 49 لاکھ  45 ہزار 5 سو 95۔خیبر پختوانخواہ  میں مرد رائے دہندگان کی تعداد 1 کروڑ 12 لاکھ 71 ہزار 9 سو 17، خواتین رائے دہندگان کی تعداد 86 لاکھ 89 ہزار 4 سو 97  اور  رائے دہندگان کی کْل تعداد 1 کروڑ 99 لاکھ  61 ہزار 4 سو 14۔بلوچستان  میں مرد رائے دہندگان کی تعداد 28 لاکھ 14 ہزار 1 سو 56، خواتین رائے دہندگان کی تعداد  21    لاکھ   5  ہزار  3 سو  ایک  اور  رائے دہندگان کی کْل تعداد 49 لاکھ  19 ہزار 4 سو 57۔اسلام آباد  میں مرد رائے دہندگان کی تعداد 4 لاکھ 62 ہزار 4 سو 45، خواتین رائے دہندگان کی تعداد 4 لاکھ 14 ہزار 5 سو 29  اور  رائے دہندگان کی کْل تعداد 8 لاکھ  76 ہزار 9 سو 74 اور پاکستان میں مجموعی طور پر مرد رائے دہندگان کی تعداد 6 کروڑ 53 لاکھ 7 سو 35، خواتین رائے دہندگان کی تعداد 5 کروڑ 29 لاکھ 23 ہزار 9 سو 62  اور  رائے دہندگان کی کْل تعداد 11 کروڑ 82 لاکھ  24 ہزار 6 سو 97۔ رائے دہندگان اپنے ووٹ کے اندراج کی تفصیلات اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کرکے حاصل کرسکتے ہیں۔

Leave a Comment