’’کرونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے فہرست‘‘پاکستان کتنے نمبر پر آگیا ، طبی ماہرین نے خبردار کر دیا 


اسلام آباد (این این آئی)کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 953 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 103 افراد اس موذی وبائ�  کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس بیماری سے 2ہزار 198 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز آنے کی شرح 8 اعشاریہ 4 فیصد ہو گئی۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 14 ہزار

924 ہو گئی ہے، کْل مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 96 ہزار 184 ہو چکی ہے۔24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 46 ہزار 665 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کْل 1 کروڑ 4 لاکھ 93 ہزار 362 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کْل 63 ہزار 102 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 3 ہزار 645 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، 6 لاکھ 18 ہزار 158 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 66 ہزار 926 ہو چکی ہے، کْل اموات 4 ہزار 510 ہو گئیں۔تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، جہاں اب تک 2 لاکھ 35 ہزار 569 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ یہاں کْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 6 ہزار 675 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 93 ہزار 33 ہو چکی ہے، اس سے کْل اموات 2 ہزار 469 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 62 ہزار 211 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کْل 584 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 19 ہزار 855 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 211 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 13 ہزار 529 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل 372 مریض وفات پا چکے ہیں۔گلگت بلتستان میں 5 ہزار 61 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں اس سے اب تک 103 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔



Leave a Comment