اہم وفاقی وزیر کو برطانیہ نے ویزا دینے سے انکار کر دیا


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) متعدد بار برطانیہ جانے والے اہم وفاقی وزیر کو برطانیہ نے ویزا دینے سے انکار کر دیا، سفری پابندیاں لگنے سے قبل وفاقی وزیر نے برطانوی ویزے کی درخواست دی تھی جس کو مسترد کر دیا گیا، اس بارے میں برطانیہ ہائی کمیشن کے ترجمان نے معاملے کو حساس قرار دیتے ہوئے کمنٹ کرنے سے انکار کر دیا، وفاقی وزیر نے دوہفتے پہلے ویزے کے لئے اپلائی کیا لیکن انہیں اس وقت ہی برطانیہ ہائی کمیشن کی جانب سے انکار کردیا گیا، اس معاملے کی تصدیق یا تردید کرنے سے برطانیہ ہائی کمیشن نے گریز کیا

ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف وجوہات کی بناء پر وفاقی وزیر کو برطانیہ ہائی کمیشن نے ویزہ دینے سے انکار کیا ہے۔ موصوف اس وقت بھی انتہائی اہم عہدے پر برا جمان ہیں۔



Leave a Comment