جہانگیر ترین سے رابطہ کرنیوالے ارکان اسمبلی کی شامت آگئی حکومت نے سخت ترین قدم اٹھا لیا

[ad_1]

لاہور( آ ن لائن، این این آئی ) پنجا ب حکومت نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین سے رابطہ کرنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی فہرست تیار کرلی۔ تفصیلات کے مطابق چینی اسکینڈل میں نامزد ملزم اور تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین سے قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین نے مسلسل رابطے شروع کردیئے ہیں، جہانگیر تریناور ان کے بیٹے علی ترین کیس کے حوالے سے بنکنگ کورٹ پہنچے تو ان کے ہمراہ وکلا سمیت صوبائی وزراء بھی پیش ہوئے۔جہانگیر ترین کے ساتھ صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال، نذیر بلوچ، راجا ریاض، سلیمان نعیم، غلام بی بی

بھروانہ، خرم لغاری، چوہدری افتخارگوندل، اسلم بھروانہ، طاہر رندھاوا اور امیر محمد خان شامل تھے۔ اس موقع پر صحافی نے جہانگیر ترین سے سوال کیا کہ آپ کے ساتھ وزرا اور ایم پی اے بھی آئے ہیں۔ جس پر جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ ان دوستوں نے مجھے فون کر کے کہا کہ آپ اکیلے کیوں جائیں گے ہم نے آپ کے ساتھ جانا ہے۔دوسری جانب ذرائع وزیراعلیٰ ہائوس نے بتایا ہے کہ پنجاب حکومت نے جہانگیر ترین کی حمایت اور رابطے کرنے والے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی فہرست تیار کرلی ہے جسے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار وزیراعظم سے ملاقات کے دوران ان کے حوالے کریں گے ،دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما و رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے کہا ہے کہ عمران خان کے ارد گردکے لوگ جہانگیر ترین کے خلاف سازش کر رہے ہیں جس کا وزیر اعظم کو ایکشن لینا چاہیے، عمران خان کے اعتماد کے ووٹ لینے میں سب سے زیادہ کردار جہانگیر ترین کا تھا۔جہانگیر ترین کے ہمراہ عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ریاض نے کہاکہ صوبائی اور وفاقی سطح پر وزیر اعظم عمران خان کے اعتماد کے ووٹ لینے میں جہانگیر ترین پیش پیش تھے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ جہانگیر ترین جیسے وفادار پارٹی رہنما کے ساتھ جو ظلم ہو رہا ہے اسے فوراً بند کیا جائے،جہانگیر ترین کے ساتھ روا رکھا جانے والے رویہ دراصل پارٹی کے مجموعی ساکھ کو نقصان پہنچے گا۔انہوں نے کہا کہ دراصل حقیقت میں جو سیاسی نقصان ہورہا ہے وہ تحریک انصاف کو ہو رہا ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *