عمران خان کے اعتماد کے ووٹ لینے میں سب سے زیادہ کردار جہانگیر ترین کا تھا،پی ٹی آئی رکن اسمبلی کا دعویٰ وزیر اعظم کو اہم مشورہ دیدیا

لاہور ( آن لائن ) پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کے اعتماد کے ووٹ لینے میں سب سے زیادہ کردار جہانگیر ترین کا تھا، وزیراعظم کو مشورہ ہے کہ وہ اپنے اچھے دوست کو نہ کھوئیں ،جہانگیر ترین کے خلاف سازش کرنیوالوں کاوزیر اعظم کو ایکشن لینا چاہیے ۔ لاہور میں جہانگیر ترین کی بینکنگ کو رٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے کہا کہ عمران خان کے اعتماد کے ووٹ لینے میں سب سے زیادہ کردار جہانگیر ترین

کا تھا، عمران خان نے جہانگیر ترین کی وجہ سے ہی اعتماد کا ووٹ لیا، صوبائی اور وفاقی سطح پر وزیر اعظم عمران خان کے اعتماد کے ووٹ لینے میں جہانگیر ترین پیش پیش تھے۔، وزیراعظم کے اردگر بیٹھے لوگ خرابیاں پیدا کر رہے ہیں، وزیراعظم اپنے اچھے کو دوست کو نہ کھوئیں، جہانگیر ترین کے خلاف سازش کرنیوالوں کا وزیر اعظم کو ایکشن لینا چاہیے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جہانگیر ترین جیسے وفادار پارٹی رہنما کے ساتھ جو ظلم ہو رہا ہے اسے فوراً بند کیا جائے۔راجا ریاض نے واضح کیا کہ جہانگیر ترین کے ساتھ رکھے جانے والے ر و یے دراصل پارٹی کے مجموعی ساکھ کو نقصان پہنچے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *