پنجاب کے 13 اضلاع میں تعلیمی ادارے عید الفطر تک بند، نوٹیفکیشن جاری

لاہور، پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)کورونا وائرس میں شدت کے باعث پنجاب کے 13 اضلاع میں تمام سرکاری و پرائیویٹ سکولز عید الفطر تک بند رہیں گے ، صوبائی محکمہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبے کے 13 اضلاع میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک تعلیمی اداروں کی بندش میں توسیعکے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ لاہور، راولپنڈی، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،رحیم یار خان، ڈی جی خان، بہاولپور، شیخوپورہ، فیصل آباد ،ملتان، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات اور سرگودھا میں تمام سرکاری و پرائیویٹ سکولز عید الفطر تک بند رہیں گے ، جب کہ مذکورہ

13 اضلاع میں 9 ویں سے 12 ویں جماعت تک کے طلبا کی کلاسز کا اغاز 19 اپریل سے ہفتے کے 2 دن پیر اور جمعرات کو سخت کورونا ایس او پیز کے تحت کیا جائے گا ، جب کہ 9 ویں سے 12 ویں جماعت تک اور او لیول اے لیول کے امتحانات پہلے سے دیئے گئے شیڈول کے مطابق ہوں گے۔دوسری جانب خیبر پختونخوا میں کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے 91 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔چیف سیکریٹر ی خیبرپختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز نے کہا کہ کہ صوبے میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں آمدورفت پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ کورونا سے متاثرہ افراد کا خاص خیال رکھا جائے اور خیبرپختونخوامیں ضلعی افسران ایس او پیز پر عمل کو یقینی بنائیں۔رپورٹ کے مطابق کورونا سے متاثرہ علاقوں میں عالمی وبا کے 151 مریض موجود ہیں اور متاثرہ علاقوں میں 6 ہزار 912 افراد گھروں تک محدود ہیں۔خیبر پختونخوا میں کورونا سے متاثرہ علاقوں میں 274 گھر آئسولیٹ کئے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *