جہانگیر ترین کا احتساب پاکستانی سیاسی جماعتوں کے لیے نئی مثال ہے،یہ احتساب کسی کو ہضم نہیں ہورہا ہے ،پی ڈی ایم بارے بھی تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد(آن لائن )وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے سی ڈی اے علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کا احتساب پاکستانی سیاسی جماعتوں کے لیے نئی مثال ہے اس لیے کسی کو ہضم نہیں ہو رہا، اسلام آباد میں پانی کی بلا تعطل سپلائی کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں پونا فقیراں کے ٹیوب ویلز کے لیے سپر فیڈر 24گھنٹے بجلی فراہم کرے گا، پی ڈی ایم کے استعفوں کا ایٹم بم دنیا کا پہلا بم ہے جو ان کے گھر میں ہی پھٹ گیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو پونا فقیراں

کے لیے خصوصی سپر فیڈر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا۔ علی نواز اعوان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین کا احتساب اس لیے لوگوں کو ہضم نہیں ہو رہا کیوں کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں اپنے لوگوں کیخلاف کاروائی کرنے کا رواج نہیں ، پاکستان تحریک انصاف نے پہلے علیم خان کے خلاف کاروائی کی وہ 3 ماہ حراست میں رہے اب جہانگیر ترین کے خلاف کاروائی ہو رہی ہے اور یہی وہ تبدیلی ہے جس کا نعرہ تحریک انصاف لے کر آئی ہے۔ علی نواز اعوان نے کہا کہ پانی کی کمی اسلام آباد کا برا مسئلہ ہے اور ہم اپوزیشن میں ہوتے ہوئے بھی شہر میں پانی کی بہتری کے لیے کوششیں کر رہے تھے اور آج بھی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے گزشتہ ہفتے راول ڈیم سے 2 ایم جی ڈی پانی کی اسلام آباد کو فراہمی کا افتتاح کیا اورآج پونا فقیراں کے لیے خصوصی سْپر فیڈرکا افتتاح کیا ہے جس سے پونا فقیراں کے ٹیوب ویلز کے لیے بلا تعطل بجلی فراہم ہوگی اور اسلام آباد کے سیکٹرزآئی ٹین، آئی نائن اور جی الیون کو 24 گھنٹے پانی کی ترسیل ہوسکے گی اورلوگوں اس رمضان اور آنے والے موسمِگرما میں ذہنی تنائو سے نجات ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم جڑواں شہروں سے پانی کے مسئلے کے مستقل حل کے لیے کام کر رہے ہیں اور غازی بروتھا سے 100 ایم جی ڈی پانی اسلام آباد کے لیے لانے کا منصوبہ شروع ہو چکا ہے اور ایف ڈبلیو او کے ساتھ اس سلسلے میں ابتدائی کام مکمل ہو چکا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر اعظمکے معاونِ خصوصی نے کہا کہ بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ پی ڈی ایم کے استعفے حکومت کے لیے ایٹم بم ثابت ہوں گے لیکن میرے خیال میں یہ دنیا کا پہلا ایٹم بم ہے جو پی ڈی ایم کے گھر میں ہی پھٹ گیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے پاس کوئی نظریہ نہیں تھا یہ محض اپنی چوریاں چھپانے کے لیے اکٹھے ہوئے تھے اور اب یہ اتحاد اپنےمنطقی انجام کو پہنچ چکا ہے۔علی نواز اعوان نے کہا کہ یہ احتجاج سے عوام کا وقت ضائع کر رہے تھے ہم اپنا کام کرتے جا رہے ہیں پاکستان کے زرِ مبادلہ کے ذخائر میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے ٹیکسٹائل کی صنعت میں ترقی ہو رہی ہے، کسان کو اپنی فصلوں کی ریکارڈ قیمت مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد مہنگائی میں بھی کمی آئے گی۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *