گاڑی یا موٹرسائیکل کا چالان اب مالک کو گھر وصول ہوگا وفاقی دارالحکومت میں ای چالان سسٹم کا باضابطہ اجرا


اسلام آباد(این این آئی)وفاقی دارالحکومت میں ای چالان سسٹم کا باضابطہ اجراء کردیا گیا۔آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے باقاعدہ طور پر سیف سٹی میں افتتاح کیا، ای چالان جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتےہوئے سسٹم سیف سٹی کے کیمروں سے منسلک کیا گیا ہے۔آئی جی اسلام آباد کے مطابق اب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والا ہرشخص کیمرے کی آنکھ سے نہیں بچ سکتا، ہر قسم کی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کیمرہ کی آنکھ میں محفوظ ہو جائے گی۔آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ ای چالان کے تحت چالان گاڑی یا موٹرسائیکل کے مالک کے

گھر وصول ہوگا، جاری شدہ ای چالان متعلقہ شخص کو دس دن کے اندر جمع کرانا ہوگا، بصورت دیگر متعلقہ تھانے میں بند کر دی جائے گی، شہری ای چالان جرمانہ کی رقم جے ایس بنک، موبائل اوکانٹ،جاز کیش سمیت دیگر اکاؤنٹ کے ذریعے جمع کرا سکتے ہیں، ای چالان سسٹم ایکسائزآفس کے ساتھ بھی منسلک ہوگا۔آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ ای چالان سسٹم متعارف کروائے جانے کا مقصد ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانا ہے۔



Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *