ہائر ایجوکیشن کمیشن سے متعلق چند ہی روز میں دوسرا صدارتی آرڈیننس جاری

سلام آباد(آن لائن)ہائر ایجوکیشن کمیشن سے متعلق چند ہی روز میں دوسرا صدارتی آرڈیننس جاری کر دیا،صدر مملکت کے دستخط کے بعد ایچ ای سی دوسرا ترمیمی آرڈیننس 2021 جاری کر دیا گیا،نظرثانی شدہ صدارتی آرڈیننس کا اطلاق 26 مارچ سے ہو گانئے صدارتی آرڈیننس میں مارچ میں جاری کیے گئے آرڈیننس کی بعض شقوں میں ترمیم کر دی گئی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ارکان کی تعداد 10 سے بڑھا کر 13 کر دی گئی کمیشن میںنجی ارکان کی تعداد 2 سے بڑھا کر 5 کر دی گئی وفاقی وزارت تعلیم سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تعیناتی کا اختیار واپس لے

لیا گیاایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تعیناتی کا اختیار کمیشن کو حاصل ہو گااس سے قبل مارچ کے آخری ہفتے میں ایچ ای سی سے متعلق آرڈیننس جاری کیا گیا تھاآرڈیننس میں چیئرمین ایچ ای سی کی مدت ملازمت کم کر کے 2 سال کر دی گئی تھی مدت میں کمی کے نتیجہ میں چیئرمین طارق بنوری عہدے سے فارغ ہوئے۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *