الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کو نوٹس جاری کر دیا

اسلام آباد /کراچی(این این آئی) الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کو نوٹس جاری کر تے ہوئے پانچ روز میں وضاحت طلب کرلی ۔ جمعہ کو ریجنل الیکشن کمشنر نے اعظم سواتی کو نوٹس جاری کیا،الیکشن کمیشن نے اعظم سواتی سے 5 دن میں وضاحت طلب کر لی۔ الیکشن کمیشن نے کہاکہ وضاحت نہ دینے پر ضابطہ اخلاق کیخلاف ورزی پر کاروائی عمل میں لائی جائے گی، الیکشن کمیشن حلقہ این اے 249 میں الیکشن شیڈول کا اعلان کر چکا ہے۔ الیکشن کمیشن نے کہاکہ الیکشن شیڈول کے بعد انتخابی مہم میں حصہ لینا ضابطہ اخلاق کی

خلاف ورزی ہے، اعظم سواتی حلقہ این اے 249 میں پی ٹی آئی کے امیدوار امجد اقبال آفریدی کی انتخابی مہم میں شریک ہوئے۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *