صدارتی ایوارڈ یافتہ گلوکار انتقال کرگئے

اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )کلاسیکل گلوکار استاد مبارک علی خان اکیاسی برس کی عمر میں انتقال کرگئے، ان کا شمار پاکستان میں کلاسیکل موسیقی کے سینئر ترین اساتذہ میں کیا جاتا تھا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق استاد مبارک علی خان مرحوم کچھ دنوں سےعلیل تھے اور لاہور کےمقامی اسپتال میں زیر علاج تھے، جہاں ان کا انتقال حرکت قبل بند ہوجانے کے باعث ہوا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مرحوم کی نماز جنازہ آج شاہدرہ ٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔ استاد مبارک علی خان انیس سو سینتیس میں جالندھر کے ایک گاؤں

میں پیدا ہوئے، ان کا تعلق موسیقی کے روایتی گھرانے سے نہ تھا، مگر اپنے خاندان میں جاری موسیقی کی روایت کو ایک گھرانے کی سطح پر ضرور لے آئے تھے۔ آپ کا شمار پاکستان میں کلاسیکل موسیقی کے سینئر ترین اساتذہ میں ہوتا تھا،مرحوم نے انیس سو بانوے میں آل پاکستان موسیقی کانفرنس سے کلاسیکل گائیکی کے ذریعے باقاعدہ گائیکی کا آغاز کیا۔سال دوہزار سات میں ان کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا گیا، اسی سال انہیں “ہری بلبھ ایوارڈ” سے بھی نوازا گیا۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *