عدالت پیشی کے موقع پر کل جہانگیر ترین کا بھی بھرپور پاور شو کا فیصلہ۔۔ ہم خیال اراکین اسمبلی اور رہنماؤں کو کھانے کی دعوت‎

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے 10 اپریل کو بینکنگ کورٹ میں پیشی کے موقع پر ایک بار پھر بھرپور پاور شو کا فیصلہ کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے حکمت عملی طے کرنے کے لئے آج اپنی رہائش گا ہ پر پارٹی کے ہم خیال رہنماؤں کو عشائیے پر مدعو کر لیا ہے۔نجی ٹی وی بول نیوز کے مطابقذرائع کے مطابق جہانگیر ترین 10 اپریل کو دوبارہ بینکنگ کورٹ میں پیش ہونگے۔ وہ پارٹی کے ہم خیال ارکان اسمبلی اور رہنماؤں کے ساتھ جائیں گے۔جہانگیر ترین کی رہائش گاہ

پر ارکان اسمبلی سمیت ہم خیال ٹکٹ ہولڈرز کو بھی مدعو کیا گیاہے۔پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین اپنے سیاسی ساتھیوں کے ساتھ آئندہ قانونی لائحہ عمل پر مشاورت کریں گے اور ہم خیال رہنماؤں کو اعتماد میں بھی لیں گے۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *