علیم خان کی طرح جہانگیرترین کو بھی قربانی کا بکرا بنایا گیا، تہلکہ خیز دعویٰ

لاہو ر(این این آئی) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ علیم خان صاحب جب آپ کو نیب نے گرفتار تو آپ نے ظلم اور زیادتی قراردیا،آج جہانگیرترین کٹہرے میں ہیں تو آپ احتساب سب کا نعرہ لگارہے ہیں،کیا احتساب سب کے چکر میں ہمایوں اختر،مونس الہی،میاں اسلم اقبال اور خسروبختیار کا بھی نام آئے گا؟،ہمایوں اختر کی ملز نے کسانوں کے 2ارب اور میاں اسلم اقبال کی ملز نے 81کروڑ کی ادائیگیاںکرنی ہیں۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران خان نے علیم خان کی طرح جہانگیرترین کو بھی قربانی کا بکرا بنایا ہے،عمران خان کا

کیچن چلانے والی دونوں اے ٹی ایم بلی کے بکرے بنی،عمران خان جس تھالی میں کھاتا ہے اسی میں چھید کرتا ہے،تین سال نیب گردی میں گزرگئے اب باقی دن ایف آئی اے گردی میں گزریں گے۔شہزاد اکبر اور فردوس عاشق جعلی احتسابی ڈرامے کی فلم کو کامیاب بنانے کی نوکری کررہے ہیں۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *