پاکستان کو جی 20 ممالک سے قرض میں بڑا ریلیف مل گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)جی ٹوئنٹی ممالک نے کم آمدن والے ممالک کے قرضے مؤخر کردیے جس سے پاکستان کو جی ٹوئنٹی ممالک سے 80 سے 90 کروڑ ڈالرز کا ریلیف مل گیا۔ نجی ٹی وی جیو کے مطابق جی ٹوئنٹی ملکوں کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دنیا کی کئی معیشتوں کو کورونا وائرس کی تیسری لہر کا سامنا ہے،کورونا سے نمٹنے کے لیے کم آمدن والے ممالک کے قرضے 6 ماہ کے لیے مؤخر کردیے گئے ہیں۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ متعدد ممالک کو کورونا ویکسین کی فراہمی شروع ہوچکی ہے،کورونا کے

بعد معیشت کی بحالی کا عمل جاری ہے، جی ٹوئنٹی ممالک معیشت کی مکمل بحالی میں معاونت فراہم کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے قرضے جولائی سے دسمبر 2021 تک مؤخر کردیے جائیں گے ۔ قبل ازیں پاکستان کو جی 20 ممالک سے قرضوں کی ادائیگی میں مزید ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق عالمی بینک،آئی ایم ایف اس ہفتے جی20 ممالک کو دسمبر تک قرض وصولی کے التواکی اپیل کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزارت اقتصادی امور نے قرض مؤخرکی سفارشات کی تیاری شروع کر دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جی20 ممالک سے پاکستان کو تقریباً 90 کروڑ ڈالر کا ریلیف ملنے کا امکان ہے جو کہ جولائی سے دسمبر 2021 تک متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق جی20 ممالک کورونا سے نمٹنے کیلئے کم آمدن والے اور ترقی پذیر ممالک کے قرضے مؤخر کرنے پر غور کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ جی20 ممالک ،عالمی بینک،آئی ایم ایف کے کہنے پرپہلے بھی قرض وصولی مؤخرکرچکے ہیں۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *