پی آئی اے نے کپتان اور فرسٹ آفیسر کو روزہ رکھنے سے روکدیا، نوٹیفیکیشن جاری

کراچی(آن لائن) پی آئی اے نے رمضان المبارک میں کپتان اور فرسٹ آفیسر کو روزہ رکھنے سے روک دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے رمضان المبارک میں پائلٹ سمیت کیبن کرو کے روزہ رکھنے پر پابندی عائد کر دی ہے، اور کیبن کرو کے لئے سیفٹی الرٹ جاری کیا ہےجس کے مطابق کپتان اور فرسٹ آفیسر کو روزہ رکھنے سے روک دیا گیا ہے، ، اس حوالے سے چیف آف فلائٹ آپریشنز کیپٹن ارشد خان کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ روزہ رکھنے والے کیبن کریو ممبران کو روزہ رکھ کر

فلائٹ کے ساتھ جانے کی اجازت نہیں ہوگی، روزہ رکھنے والے کیبن کریو ممبر کیلئے انتظامیہ کو پیشگی اطلاع دینا لازمی قرار دے دیا گیا ہے، بوئینگ 777، ائیر بس 320 اور اے ٹی آر طیارے کے کپتان اور فرسٹ آفیسر لازمی عمل درآمد کر یں گے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ روزے کی افادیت سے کسی کو انکار نہیں، تاہم روزہ رکھ کر فلائٹ میں فرائض کی انجام دہی صحت پر مضر اثرات مرتب کرسکتی ہے، انتظامیہ کے فیصلے کا مقصد عملے کو صحت کے مسائل سے بچانے کیلئے ہے، روزہ رکھ کر فلائی کرنا نہ صرف فرد واحد بلکہ طیارے میں سوار ہر شخص کے لیئے خطرہ ثابت ہوسکتا ہے۔

Leave a Comment