کوہاٹ کے پہاڑی علاقے میں اجتماعی قبر سے 16 لاشیں برآمد

کوہاٹ (این این آئی)کوہاٹ کے پہاڑی علاقے بوبو خیل میں اجتماعی قبر سے 16 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔پولیس حکام کے مطابق بوبو خیل میں اجتماعی قبر سے 16لاشوں کو نکال لیا گیا ہے اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔یاد رہے کہ جوا کی کے پہاڑی علاقے میں مارچ 2012 میں اجتماعی قبروں سے 50 سے زائد لاشیں ملی تھیں۔دوسری جانب نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے اندھے قتل کو پولیس نے ٹریس کر کے قاتل کو گرفتار کر لیا جس کی نشاندہی پر وارداتمیں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کر کے مصروف تفتیش ہے۔ذرائع

کے مطابق سرگودھا فیصل آباد روڈ کے قصبہ لالیاں کے گاؤں کانڈیوال موضع بھبھڑآنہ میں گزشتہ ماہ موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر کے اعجاز حسین کو قتل کر دیا اور فرار ہو گے جس پر پولیس نے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر کے اندھے قتل کا مقدمہ درج کر لیا جس کی انوسٹی گیشن ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے قاتل کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *