آپ کہاں سے جی؟نوشین افتخار کا اپنی ہی ایجنٹ سے سوال، جواب پر قہقہے لگ گئے


ڈسکہ (این این آئی) حلقہ این اے 75 میں مسلم لیگ (ن)کی امیدوار نوشین افتخار نے اپنا ووٹ کاسٹ کر تے وقت اپنے ہی ایجنٹ سے سوال کیا کہ آپ کہاں سے ہیں جی؟ جواب ملنے پر کارکنان کے قہقہے بلند ہوئے۔ ہفتہ کو اس وقت دلچسپ صورتِ حال پیدا ہو گئی جب نوشین افتخار نے پولنگ اسٹیشن نمبر 344 کے دورے کے موقع پر اپنے ہی پولنگ ایجنٹ سے سوال کر لیا کہ آپ کہاں سے ہیں جی؟جس پر پولنگ ایجنٹ نے نوشین افتخار کو جوابدیا کہ میں آپ ہی کا پولنگ ایجنٹ ہوں،اس سوال و جواب پر کارکنان

کے قہقہے بلند ہوئے۔این اے 75 ڈسکہ کے انتخابی عمل کی چیف الیکشن کمشنرخود مانیٹرنگ کر تے رہے۔ الیکشن کمشنر پنجاب غلام اسرار خان کے مطابق ڈسکہ ضمنی انتخاب کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں، پولنگ اسٹیشنز پر رائے دہندگان کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔انہوں نے بتایاکہ انتخابی عمل کی چیف الیکشن کمشنرخود مانیٹرنگ کر تے رہے۔



Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *