ثانیہ مرزا بھی تْرک شیف کے کھانے کی دیوانی نکلیں

دبئی(این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر شعیب ملک کی اہلیہ و بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی معروف تْرک شیف براک ازدمیر کے منفرد ذائقے کی دیوانی نکلیں حال ہی میں ثانیہ مرزا نے دبئی میں تْرک شیف براک ازدمیر سے ملاقات کی جس کی تصویر اْنہوں نے اپنےتصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں ثانیہ مرزا تْرک شیف براک ازدمیر کے ساتھ موجود ہیں جبکہ اْن کے ہاتھ میں تْرک شیف کی تیار کردہ انوکھی بریڈ بھی ہے جس پر انگریزی زبان میں ‘مرزا’ لکھا ہوا ہے۔ثانیہ مرزا نے تصویر شیئر

کرتے ہوئے مزیدار ڈنر کے لیے تْرک شیف براک ازدمیر کی تعریف کی۔بھارتی ٹینس اسٹار نے اْن کے لیے تیار کردہ بریڈ کے لیے بھی تْرک شیف کا شکریہ ادا کیا۔ثانیہ مرزا اور براک ازدمیر کی اس تصویر کو سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد ناصرف لائک کر رہی ہے بلکہ یہ تصویر مختلف پیجز پر شیئر بھی کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ تْرک شیف براک ازدمیر نے گزشتہ سال ہی پاکستان کا دورہ کیا تھا، اْنہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان آکر اْنہیں خوشی ہوئی ہے، پاکستان اور ترکی کے تعلقات ہمیشہ بہترین رہے ہیں۔شیف براک اوزدمیر نے کہا تھا کہ آئندہ پاکستان آیا تو لاہور، کراچی سمیت مختلف شہروں میں جائوں گا اور مزید پاکستانی کھانے بنانا سیکھنا شروع کروں گا۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *