جہانگیر ترین گروپ میں شامل 2درجن سے زائد اراکین اسمبلی وزیروں ، مشیروں نے وزیر اعظم عمران خان کو مشکل میں ڈال دیا

لاہور( آ ن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے ہم خیال ارکان پارلیمنٹ نے وزیراعظم کو ملاقات کے لیے درخواست دینے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے وزیراعظم سے ملاقات کے لیے درخواست تیار کرنے کی تصدیق کی ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے کہا کہوزیر اعظم کو حقائق سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں ملاقات کی درخواست جلد وزیر اعظم کو بھیج دی جائے گی جس پر 30 ارکان نے دستخط کیے ہیں۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو بھیجنے کے لیے تیار کی

جانے والی درخواست پر 8 ارکان قومی اسمبلی، 2 وزرا،4مشیر وں اور ایم پی ایز کے دستخط ہیں۔ رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے کپتان اور لیڈر عمران خان ہیں، بلیک میلر نہیں، تحریک انصاف کے ہمدرد لوگ ہیں، عمران خان کے ساتھ کچھ لوگ ایسے ہیں جو جہانگیر ترین کو ٹارگٹ کر رہے ہیں، پی ٹی آئی اور عمران خان کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں، کوئی رعایت نہیں مانگ رہے، عدالت سے سرخرو ہوں گے، سازش کر کے جہانگیر ترین کیخلاف مقدمات بنائے گئے۔نعمان لنگڑیال نے کہا کہ جہانگیر ترین نے ہمیں پی ٹی آئی میں شامل کرایا اور عزت دلائی، جہانگیر ترین کی مدد کریں گے، ساتھ چلیں گے اور پارٹی کو مضبوط کریں گے، جو لوگ پارٹی کو کمزور کرنا چاہتے ہیں وہ ملک کو کمزورکرنا چاہتے ہیں، میری اپیل ہے پی ٹی آئی کے دوست جہانگیر ترین کو مضبوط کریں۔ پی ٹی آئی رہنما نذیر چوہان نے شہزاد اکبر کی اہلیت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ شہزاد اکبر کے پاس کیا ہے، اس کی اہلیت کیا ہے، میں لاہور کا ایم پی ہوں، یہاں سے الیکشن جیتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم دھرنوں میں پی ٹی آئی کیلئے بارشوں میں بھی کھڑے رہے، خان صاحب آپ ہمیں وقت دیں، دائیں بائیں سے فارورڈ بلاک کی باتیں ہو رہی ہیں، ایسا کوئی گروپ نہیں بنا ۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *